سونم کپور راج کماری کا نام ملنے پر خوشی سے نہال

ہفتہ 5 دسمبر 2015 16:59

سونم کپور راج کماری کا نام ملنے پر خوشی سے نہال

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 دسمبر۔2015ء)بولی ووڈ انڈسٹری میں فیشن آئیکون کے طور پر جانی جانے والی معروف اداکارہ سونم کپور کو اپنی حالیہ نمائش کیلئے پیش کی جانے والی فلم ”پریم رتن دھن پایو“ میں کردار کی مناسبت سے آجکل راج کماری کے نام سے پکارا جا رہا ہے۔ واضح رہے اداکارہ نے پریم رتن دھن پایو میں شہزادی کا کردار ادا کیا ہے جسے ہندی زبان میں راج کماری کہا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے حالیہ انٹر ویو کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ پریم رتن دھن پایوکی کامیابی پر انھیں ساتھی اداکاروں کی طرف سے مبارکباد پیش کی جارہی ہے۔علاوہ ازیں انھیں سونم کپور کی بجائے راج کماری کے نام سے پکارا جا رہا ہے۔سونم کپور نے2007ء میں پہلی فلم ”سانوریا“ میں بھی سپر سٹار سلمان خان کے مقابل مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ تاہم پریم رتن دھن پایو ان کے فنی سفر کی کامیاب ترین فلم ثابت ہوئی۔اداکارہ نے میڈیا کو بتایا کہ وہ آئندہ بھی کو شش کریں گی کہ اپنی عمدہ کارکردگی سے اپنے پرستاروں کی امیدوں پر پورا اتر سکیں۔ یاد رہے سلمان خان اور سونم کپور کی پریم رتن دھن پایو اب تک دنیا بھر میں400کروڑ کا بزنس کر چکی ہے