سلمان خان مشکلات کا شکار، پانچ سال سزا برقرا رہنے کے واضح امکانات

ہفتہ 5 دسمبر 2015 16:59

سلمان خان مشکلات کا شکار، پانچ سال سزا برقرا رہنے کے واضح امکانات

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 دسمبر۔2015ء) بولی ووڈ سپر سٹار سلمان خان کو2002ء میں دائر کیے جانے والے مشہور ہٹ اینڈ رن کیس میں مئی کے مہینے میں سیشن کورٹ کی طرف سے پانچ سال کی سزا سنائی گئی تھی۔بعد ازاں اداکار کی طرف سے سیشن کورٹ کے فیصلے کے خلاف ممبئی ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی گئی۔3دسمبر کے روز دونوں فریقوں کے وکلاء کی طرف سے دلائل مکمل کر لئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم اداکار کی اپیل کی سماعت کرنے والے جسٹس اے آر جوشی آئندہ چند روز میں کیس کا فیصلہ سنا ئیں گے۔ رپورٹ کے مطابق پبلک پراسیکیوٹر کی طرف سے عدالت کے روبروپیش کیے جانے والے گواہان کے بیانات کی روشنی میں یہ ثابت ہو چکا ہے کہ اداکار نشے کی حالت میں گاڑی چلا رہے تھے۔واضح رہے سپر سٹارپر نشے کی حالت میں گاڑی فٹ پاتھ پر سوئے پانچ افراد پر چڑھانے کا الزام عائد ہے۔اداکار کے اس عمل کے نتیجے میں ایک شخص موقع جاں بحق اور چار شدید زخمی ہو گئے تھے۔رپورٹ کے مطابق حالات و واقعات کی روشنی میں سپر سٹار کی سزا بر قرار رہنے کے واضح امکانا ت موجودہیں

متعلقہ عنوان :