ہریتک روشن کی ہیروئن بننے میں کوئی دلچسپی نہیں‘ کرینہ کپور

ہفتہ 5 دسمبر 2015 16:59

ہریتک روشن کی ہیروئن بننے میں کوئی دلچسپی نہیں‘ کرینہ کپور

حیدر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 دسمبر۔2015ء)چند سال قبل اداکارہ کرینہ کپور اور ہریتک روشن کی جوڑی کا شمار بولی ووڈ انڈسٹری کی مایہ ناز جوڑیوں میں کیا جاتا تھا۔رپورٹ کے مطابق اداکارہ کو سنجے گپتا کی نئی آنے والی فلم میں ہریتک روشن کے ہمراہ مرکزی کردار ادا کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔تاہم اداکارہ کا کہنا ہے کہ انھیں اداکار کے ساتھ ایک مرتبہ پھر کام کرنے میں کوئی خاص دلچسپی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ فلمساز سنجے گپتا کی طرف سے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ انکا خواب ہے کہ وہ اداکارہ کرینہ کپور اور ہریتک روشن کو اپنی نئی آنے والی فلم میں ایک ساتھ کاسٹ کریں۔انکا مزید کہنا تھا کہ تاحال انکی طرف سے فلم کی ہیروئن کا نام فائنل نہیں کیا گیا۔واضح رہے اگر اداکارہ کی طرف سے سنجے گپتا کی پیشکش قبول کر لی گئی تو وہ 13سال کے طویل عرصے کے بعد ہریتک روشن کے ساتھ بڑی سکرین پر نظر آئیں گی۔اداکارہ کرینہ کپورخان آجکل اپنی نئی آنے والی فلم اڑتا پنجاب کی شوٹنگ میں مصروف ہیں