کینن نے دنیا کا پہلا 50میگا پکسل کیمرہ لانچ کردیا

ہفتہ 5 دسمبر 2015 17:51

کینن نے دنیا کا پہلا 50میگا پکسل کیمرہ لانچ کردیا

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 دسمبر۔2015ء) کینن نے دنیا کا پہلا فل فریم والا 35mmسینسرکے ساتھ 50MPوالا کیمرہ لانچ کردیا،کینن کے اس5DS Rکیمرہ کو لاہور کے مقامی ہوٹل میں تقریب کے دوران متعارف کرایا گیا،اس تقریب میں ملک کے نامور فوٹوگرافرز اور ڈیلرز نے شرکت کی،کینن پاکستان کے سربراہ Wrixon Wongنے شرکاء کو کیمرہ کے منفرد فیچرز سے متعلق بریفنگ دیجبکہ دنیا کے معروف فوٹوگرافرTeoh Peng Keeنے شرکاء کو کینن EOS 5DSRکے ساتھ اپنے تجربہ کو آگاہ کیااور اس کیمرہ سے لی جانے والی تصاویر دکھائیں،اس کیمرہ کے اجرا سے قبل کینن کا سب سے زیادہ ریزولوشن والا کیمرہ 20MPکا تھااور اب کینن نے اس سے ایک قدم اور آگے بڑھتے ہوئے 50.6میگا پکسل کے ساتھ بہترین آٹو فوکس والا کیمرہ لانچ کردیا،یہ کیمرہ صارفین کو تصویر ی معیار اوراستعمال میں بہترین نتائج دیتا ہے،کینن پاکستان کے کنٹری منیجر سردار علی نے کہا کہ ہم اس کیمرہ کے اجرا کے ساتھ فوٹوگرافی کے فن کو ایک نئے معیار کی طرف لے جارہے ہیں،یہ کیمرہ کسی بھی عکس کو اس کی باریک ترین جزئیات کے ساتھ محفوظ کرنے کے قابل ہے اور ہر دفعہ دیکھے جانے پرتصویر حقیقت سے قریب ترمحسوس ہوتی ہے،اس کیمرہ میں 2کارڈ سلوٹس جیسی کئی منفرد خصوصیات موجود ہیں�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :