بھارت، جنوبی افریقہ چوتھا ٹیسٹ، بھارت کے دوسری اننگز میں 4و کٹوں کے نقصان پر 190رنز

جنوبی افریقہ کی جانب سے مورنی مورکل نے 3اور عمران طاہر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا

ہفتہ 5 دسمبر 2015 18:10

بھارت، جنوبی افریقہ چوتھا ٹیسٹ، بھارت کے دوسری اننگز میں 4و کٹوں کے ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 دسمبر۔2015ء) بھارت اور جنوبی افریقہ کے مابین جاری چوتھے اور آخری ٹیسٹ کے تیسرے روز بھارت نے اپنی دوسری اننگز میں 4وکتوں کے نقصان پر 190رنز بنا لئے اور جنوبی افریقہ پر مجموعی طور پر 403رنز کی مجموعی برتری حاصل کر لی ہے ۔بھارت کی جانب سے دوسری اننگز میں ویرات کوہلی 83،اجنکیا ریہانے 52، چتیشور پوجارا 28 اور شیکھر دھون 21رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے مورنی مورکل نے 3اور عمران طاہر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو کوٹلہ شاہ سٹیڈیم نئی دہلی میں چوتھے ٹیسٹ کے تیسرے روز بھارت نے اپنی دوسری اننگز کا آگاز کیا تو بھارت کی پہلی وکٹ 4رنز کے مجموعی سکور پر گری جب مورلی وجے 3رنز بنا کر مورنی مورکل کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

(جاری ہے)

بھارت کی دوسری وکٹ 8رنز کے مجموعی سکور پر گری جب روہت شرما صفر رنز پر مورنی مورکل ہی کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔

نئے آنے والے بلے باز چتیشور پوجارا اور شیکھر دھون نے تیسری وکٹ کیلئے 45رنز کی پارٹنر شپ قائم کی ۔بھارت کی تیسری وکٹ 53رنز کے مجموعی سکور پر گری جب شیکھر دھون 21رنز بنا کر پویلین لوٹے ۔57رنز کے مجموعی سکور پر بھارت کی چوتھی وکٹ گری جب وجارا28رنز بنا کر عمران طاہر کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔ ویرات کوہلی اور ریہانے نے 5ویں وکٹ کیلئے 133رنز کی پار ٹنر شپ قائم کر کے ٹیم کا سکور 190رنز تک پہنچا دیا۔تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک ویرات کوہلی83اور ریہانے 52رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں اور بھارت نے جنوبی افریقہ پر مجموعی طور پر 403رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔

متعلقہ عنوان :