ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت ملنے پر بہت خوش ہیں ، محد آصف ،سلمان بٹ

ہفتہ 5 دسمبر 2015 18:10

ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت ملنے پر بہت خوش ہیں ، محد آصف ،سلمان بٹ

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 دسمبر۔2015ء) پاکستان کر کٹ بورڈ کی جانب سے سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں اپنی سزا پوری کر نے والے کر کٹرز محمد آصف اور سلمان بٹ کو ڈومیسٹک کر کٹ کھیلنے کی اجازت دیتے کے بعد دونوں کر کٹرز کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت ملنے پر بہت خوش ہیں اور گزرے وقت کو بھول کر نئے عزم اور حوصلے کیساتھ دوبارہ میدان میں اتریں گے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب واپڈا کی ٹیم کے ہیڈ کوچ امجد صدیق نے چیئرمین پی سی بی کاشکریہ ادا کرتے ہوئے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ سابق کپتان سلمان بٹ نے چیئرمین پی سی بی شہر یار خان کا شکریہ ادا کیااور کہا ہے کہ وہ اپنی فارم اور فٹنس ثابت کر دیں گے۔ انہوں نے کہا میں کوشش کروں گا کہ اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کروں۔

متعلقہ عنوان :