فرنچ فٹ بال فیڈریشن نے مشہور فٹ بالر کریم بینزیما کو ساتھی کھلاڑی کو بلیک میل کرنے کے الزام میں ٹیم سے معطل کردیا

ہفتہ 5 دسمبر 2015 18:14

فرنچ فٹ بال فیڈریشن نے مشہور فٹ بالر کریم بینزیما کو ساتھی کھلاڑی کو ..

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 دسمبر۔2015ء) فرنچ فٹ بال فیڈریشن(ایف ایف ایف) نے مشہور فٹ بالر کریم بینزیما کو مبینہ طورپر ساتھی کھلاڑی میتھیو والبیونا کو بلیک میل کرنے کے الزام میں ٹیم سے معطل کردیا۔27 سالہ بینزیما پر فرانس کی ٹیم کے ساتھی کھلاڑی میتھیو والبیونا کومبینہ ویڈیو ٹیپ کے ذریعے پیسوں کے لیے بلیک میل کرنے کا الزام ہے۔

کریم بینزیما کو گزشتہ ماہ اسی مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے اور مقدمہ عدالت میں ہے جس کا فیصلہ ابھی آنا ہے۔

(جاری ہے)

فرنچ فٹ بال فیڈریشن کا کہنا ہے کہ کریم بینزیما کی معطلی کا باقاعدہ اعلان فیڈریشن کے صدر نوئیل لی گرائیٹ خود کریں گے تاہم یہ فیصلہ عبوری ہوگا جب تک اس اسکینڈل میں بینزیما کی شمولیت کی نوعیت معلوم نہیں ہوتی۔واضح رہے فرانس کے صدر فرینکوئس ہولانڈ نے کہا تھا کہ بینزیما کو ٹیم سے باہر کردینا چاہیے۔دوسری جانب ہسپانوی فٹ بال کلب ریال میڈرڈ کے صدر فلورینٹینو پیریز نے کریم بینزیما کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ بینزیما پر جب تک الزامات ثابت نہیں ہوتے تب تک انھیں مجرم کے طورپر پیش نہیں کرناچاہیے۔