پیرس حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ عبدالحمید اباعود کا برطانیہ میں لوگوں سے رابطوں کا انکشاف

ہفتہ 5 دسمبر 2015 18:45

پیرس حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ عبدالحمید اباعود کا برطانیہ میں لوگوں ..

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 دسمبر۔2015ء) پیرس حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ عبدالحمید اباعود کا برطانیہ میں لوگوں سے رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق عبدالحمید اباعود نے برطانیہ میں جن لوگوں سے رابطہ کیا ان میں سے بیشتر برمنگھم میں مقیم تھے۔

(جاری ہے)

پیرس حملوں میں ملوث ملزمان نے حملے سے کچھ دیر قبل برطانیہ میں ان افراد کو متعدد فون کالز کیں۔ برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ تقریباً 800 برطانوی شہریوں نے عراق اور شام کا سفر کیا جن میں بعض نے داعش میں شمولیت اختیار کی۔ اس اطلاع کے بعد پولیس نے مسلمانوں کی نگرانی سخت کر دی ہے، اور بہت سے مسلمانوں سے تفتیش کی جا رہی ہے، جس کی وجہ سے مسلمانوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے!

متعلقہ عنوان :