خصوصی کریک ڈاؤن میں 1374ویلرز کے خلاف مقدمات درج،7504کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کارروائی

کا رلانے کی ہدایت،والدین اپنے کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ کی ہرگز اجازت نہ دیں ،طیب حفیظ چیمہ

ہفتہ 5 دسمبر 2015 19:11

خصوصی کریک ڈاؤن میں 1374ویلرز کے خلاف مقدمات درج،7504کم عمر ڈرائیورز کے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 دسمبر۔2015ء) چیف ٹریفک آفیسرلاہورطیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ کمسن ڈرائیورز کی حوصلہ شکنی اور ون ویلنگ کے خلاف ٹھوس اقدامات کرتے ہوئے اسکے خاتمے کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس نے ابتک7504کم عمر ڈرائیورز کے خلاف قانونی کارروائی کی جبکہ ون ویلنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے1374ویلرز کے خلاف مقدمات درج کرائے ہیں۔

سی ٹی او نے ڈی ایس پیز سے ہونے والی میٹنگ میں کہا کہ کمسن ڈرائیورز اور ون ویلنگ کے خلاف انسدادی کارروائی کا جائزہ لینے کیلئے میں خود بھی وزٹ کروں گا۔ انہوں نے ون ویلنگ کے خلاف انسدادی کارروائی کیلئے تشکیل دےئے گئے سپیشل اسکواڈ ز کو خصوصی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ون ویلرز کے خلاف ویڈیو اور دیگر شواہد اکھٹے کرنے کیلئے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتیں بروئے کار لائیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈی ایس پیز کو ہدایت کی کہ ون ویلرزاور کم عمر ڈرائیورز کے خلاف جاری مہم کو کامیاب کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کا رلائیں خصوصاہفتہ ،اتوار کے دنوں میں اہم شاہراہوں پر پٹرولنگ یقینی بنائیں۔سی ٹی او نے کہاکہ ون ویلنگ کے خاتمے کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کی گئی ہے جبکہ وارڈنزکمسن ڈرائیورز کے خلاف بھی بلا امتیاز کارروائی جاری رکھیں تاہم شہریوں سے نرم رویہ رکھتے ہوئے ڈیوٹی سرانجام دیں۔سی ٹی او نے والدین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو ون ویلنگ سے روک کر انکی زندگی اور قوم کے مستقبل کو تاریک ہونے سے بچائیں۔