کراچی کے علاقے ایف سی ایریا میں جعلی ووٹ ڈالتے ہوئے خاتون سمیت ایم کیو ایم کے 6 افراد گرفتار

muhammad ali محمد علی ہفتہ 5 دسمبر 2015 19:19

کراچی کے علاقے ایف سی ایریا میں جعلی ووٹ ڈالتے ہوئے خاتون سمیت ایم کیو ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.5 دسمبر 2015 ء) کراچی کے علاقے ایف سی ایریا میں جعلی ووٹ ڈالتے ہوئے خاتون سمیت ایم کیو ایم کے 6 افراد گرفتار کرلیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ایف سی ایریا میں واقع پولنگ اسٹیشن پر رینجرز کی جانب سے بروقت کاروائی کی گئی ہے۔ رینجرز نے کراچی کے علاقے ایف سی ایریا کی یونین کونسل 13 کے پولنگ اسٹیشن سے ایم کیو ایم کی خاتون سمیت 6 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گرفتار کیے گئے افراد میں اسسٹنٹ پریذائڈنگ افسر اور پولنگ ایجنٹس شامل ہیں۔