الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات میں لانڈھی کی صورتحال پر فوری رپورٹ طلب کرلی

3 جعلی پولنگ آفیسروں کو گرفتار کرکے جیل بھجوا دیا گیا

ہفتہ 5 دسمبر 2015 20:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 دسمبر۔2015ء) الیکشن کمیشن نے لانڈھی کی صورتحال پر فوری رپورٹ طلب کرلی گئی ،جبکہ الیکشن کمیشن کی ہدایت پر کراچی کے مختلف علاقوں سے 3 جعلی پولنگ آفیسروں کو گرفتار کرکے جیل بھجوا دیا گیا، 2 یونین کونسل کے 2 وارڈز میں انتخاب کالعدم قرار دے دیئے گئے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کا کنٹرول روم سندھ اور پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کی مؤثر مانیٹرنگ کررہا ہے، کراچی کے مختلف علاقوں سے 3 جعلی پولنگ آفیسر گرفتار کئے گئے، تینوں ملزمان کو 3 ماہ کیلئے جیل بھجوا دیا گیا، اشرف عباس پینٹر، محمد حسن الیکڑیشن جبکہ شاہ زمان سیاسی جماعت کا کارکن ہے۔

الیکشن کمیشن نے لانڈھی میں کشیدگی کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی الیکشن کمشنر اور ڈی آر او سے فوری رپورٹ طلب کرلی، سیکریٹری الیکشن کمیشن نے آئی جی سندھ کو ٹیلی فون کرکے معاملہ حل کرنے کی ہدایت کی۔ الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرز غلط چھپنے پر کراچی ایسٹ کے 2 وارڈ میں انتخابات کالعدم قرار دے دیئے،الیکشن کمیشن نے جھنگی والا میں خواتین کے پولنگ اسٹیشن پر ووٹ ڈالنے والے پولیس افسر کو گرفتار کرنے کا حکم بھی دیا اور نارووال میں فائرنگ کے واقعہ پر ڈی آر او اور ڈی پی او سے رپورٹ طلب کرلی گئی۔

متعلقہ عنوان :