پی ٹی آئی کے رہنما علی زیدی نے سولجر بازار کی یوسی بارہ وارڈ4 میں شناختی کارڈز نہ ہونے پر چار پولنگ افسران کو باہر نکال دیا
ہفتہ 5 دسمبر 2015 20:15
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 دسمبر۔2015ء) تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے کراچی سولجر بازار کی یو سی بارہ وارڈ چار میں شناختی کارڈز نہ ہونے پر چار پولنگ افسران کو باہر نکال دیا۔
(جاری ہے)
ہفتہ کو تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی کراچی سولجر بازار کی یو سی بارہ وارڈ نمبر چار کے پولنگ اسٹیشن میں داخل ہوئے اور عملے کے شناختی کارڈز چیک کرنا شروع کر دیے،اس دوران علی زیدی نے شناختی کارڈز نہ ہونے پر چار پولنگ افسران کو پولنگ سٹیشن سے ہی باہر نکال دیا جن میں عمران خان، محمد شبیر، سید محمود عالم اور اسسٹنٹ پریزائڈنگ آفیسر نوید رضی شامل ہیں۔
علی زیدی کے ساتھ ان کے ذاتی محافظ بھی موجود ہیں،ادھر پاکستان پیپلزپارٹی کی پولنگ ایجنٹ اپنے طور پر خود ہی پریزائڈنگ آفیسر بن بیٹھیں۔ علی زیدی نے ان کی بھی خوب کلاس لی۔ علی زیدی کا کہنا تھا کہ صوبائی الیکشن کمشنر تنویر زکی کو انہی بے ضابطگیوں سے بچاؤ کے لیے دو مہینے سے درخواست کر رہے ہی مگر انہوں نے سنجیدہ نہیں لیا، ان پر ایف آئی آر درج کرائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہتھیارکنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنیٰ دے چکے ہیں، پاکستان
-
بتاؤ بلوچستان اسمبلی 80ارب روپے میں خریدی یا 100ارب روپے میں خریدی گئی؟
-
اطلاعات ہیں کہ آراوز سے بلینک فارم 45پر دستخط لے لئے گئے ہیں
-
وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
-
بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ فائزعیسی کے نام خط
-
ایک باپردہ گھریلو خاتون کو بیگناہ پابند سلاسل رکھا گیا ہے
-
ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان کا امریکی اقدام پر ردعمل
-
دبئی میں سیلابی صورتحال کی وجہ مصنوعی بارش؟
-
ماہانہ 20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہو گئی
-
پاکستان آئی ایم ایف کے طویل بیل آؤٹ پروگرام کا خواہاں ہے، وزیرخزانہ
-
عدالت کے حکم پر بشریٰ بی بی کا نجی اسپتال میں میڈیکل چیک اپ
-
پی آئی آے کے شیئر ہولڈرز کی اکثریت نے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے حق میں فیصلہ سنا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.