Live Updates

تحریک انصاف کراچی کے آرگنائزر علی زیدی کو یو سی 16 سے شکست کی اطلاعات

muhammad ali محمد علی ہفتہ 5 دسمبر 2015 21:24

تحریک انصاف کراچی کے آرگنائزر علی زیدی کو یو سی 16 سے شکست کی اطلاعات

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.5 دسمبر 2015 ء) تحریک انصاف کراچی کے آرگنائزر علی زیدی کو یو سی 16 سے شکست کی اطلاعات ملی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مطابق پنجاب اور سندھ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے نتائج مرتب کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے موصول ہونے والے تازہ ترین غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کراچی کے آرگنائزر علی زیدی کو ضلع شرقی یو سی 16 سے شکست کی اطلاعات ہیں۔ تحریک انصاف کے علی زیدی کو ایم کیو ایم کے نوشاد خان سے شکست ہونے کی اطلاعات ہیں۔ جبکہ یونین کونسل 30 ساوتھ سے پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر کو بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات