روسی عوام نے پیوٹن کے 2018کے بعد بھی صدر رہنے کی حمایت کردی

57 فیصد شہری چاہتے ہیں کہ 2018 کے انتخابات میں یا تو پیوٹن کو پھر سے منتخب کیا جائے یا پھر کسی ایسے شخص کو جوانکی پالیسی جاری رکھے،18 فیصد کا کہنا ہے کہ کسی دوسرے شخص کو منتخب کرنا چاہتے ہیں ، 48 فیصد رائے دہندگان کے مطابق اس وقت روس میں کوئی ایسی سیاسی شخصیت نہیں جوپیوٹن کی جگہ لے سکے

ہفتہ 5 دسمبر 2015 21:51

روسی عوام نے پیوٹن کے 2018کے بعد بھی صدر رہنے کی حمایت کردی

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 دسمبر۔2015ء) روسی عوام نے ولادیمرپیوٹن کے 2018کے بعد بھی صدر رہنے کی حمایت کردی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 57 فیصد روسی شہری چاہتے ہیں کہ 2018 کے صدارتی انتخابات میں یا تو ولادیمیر پیوٹن کو پھر سے صدر روس منتخب کیا جائے یا پھر کسی ایسے شخص کو جوولادیمیر پیوٹن کی پالیسی جاری رکھے،18 فی صد افراد کا کہنا ہے کہ وہ کسی دوسرے شخص کو منتخب کرنا چاہتے ہیں جو روس کے مسائل کا دوسرے حل تجویز کر سکے۔

(جاری ہے)

48 فیصد رائے دہندگان کے مطابق اس وقت روس میں کوئی ایسی سیاسی شخصیت نہیں ہے جو ولادیمیر پیوٹن کی جگہ لے سکے جبکہ 33فی صد لوگوں کے خیال میں ایسی شخصیت کو تلاش کیا جا سکتا ہے۔رائے شماری کے نتائج کے مطابق پچھلے سال کے مقابلے میں ایسے لوگوں کی تعداد 60 فی صد سے کم ہو کر 45 فی صد ہو گئی ہے جو سمجھتے ہیں کہ ملک کی حکومت میں انتخابات کے نتیجے میں نئے لوگوں کو لانے کی ضرورت ہے۔21 فی صد لوگوں کا کہنا تھا کہ ایسا ہر گز نہیں ہونا چاہیے کہ سارا اقتدار ایک ہی شخص کے ہاتھوں میں ہو۔

متعلقہ عنوان :