زمبابوین کرکٹ بورڈ کے سابق سربراہ ولسن مناسے کو بلا اجازت ٹیم پاکستان بھجوانے پر 4سالہ پابندی کا سامنا

ہفتہ 5 دسمبر 2015 22:00

زمبابوین کرکٹ بورڈ کے سابق سربراہ ولسن مناسے کو بلا اجازت ٹیم پاکستان ..

ہرارے( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 دسمبر۔2015ء) زمباوین سپورٹس کمیشن نے بورڈکے سابق سربراہ پر ٹیم کو دورہ پاکستان پر بھیجنے کیلئے اجازت طلب نہ کرنے پر معطل کرتے ہوئے 4برس کیلئے پابندی عائد کر دی ہے۔ولسن نے فیصلہ کیخلاف عدالت جانے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق زمبابوے کرکٹ بورڈ کے سابق سربراہ ولسن مناسے نے اپنے خلاف فیصلے کو سپورٹس کمیشن کا جانبدرانہ اور غیر منصفانہ اقدام قرار دیتے ہوئے اسیعدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ان پر الزام ہے کہ انہوں نے مئی 2015میں زمبابوے کرکٹ ٹیم کو سپورٹس کمیشن کی اجازت کے بغیر پاکستان بھیجا جس پر انہیں معطل کیا گیا اور ان پر 4سال کی پابندی عائد کی گئی ہے۔ ولسن کا اپنے پر لگنے والے الزام پرموقف دیتے ہوئے کہنا ہے کہ صرف انہیں ہی ٹیم کو پاکستان بھیجنے کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے جبکہ یہ بورڈ کا متفقہ فیصلہ تھا اور اسی نے کھلاڑیوں اور آفیشلز کا انتخاب کیا تھااس کے باوجود سارا الزام ان کے سر ڈالنا غیر منصفانہ ہے ، اس معاملے میں مجھے چارج شیٹ پیش کی گئی ہے اور نہ ہی دفاع کا موقع فراہم کیا گیا ہے اس لئے انہوں نے انتظامی عدالت میں سپورٹس کمیشن کے فیصلہ کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ولسن خود بھی ایک سینئر وکیل ہیں اور اگست میں ان کی جگہ تاوینگوا موکولانی نے زمبابوین کرکٹ کی باگ ڈور سنبھالی تھی۔

متعلقہ عنوان :