ربیع الاول مسلمانوں کیلئے خوشیوں اور رحمتوں کا ماہ مبارک ہے، حضور اکرم ؐ دو جہاں کے مالک ہیں ان کی ولادت باسعادت منانا ہر عاشق رسول پر لازم ہے

ہمدر د ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین لطیف مغل کی گفتگو

ہفتہ 5 دسمبر 2015 22:12

ربیع الاول مسلمانوں کیلئے خوشیوں اور رحمتوں کا ماہ مبارک ہے، حضور اکرم ..

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 دسمبر۔2015ء)ہمدر د ویلفیئر ایسوسی ایشن (سکھر موٹر ورکس ) کے چیئرمین محمد لطیف مغل نے کہا ہے کہ ماہ ربیع الاول مسلمانوں کیلئے خوشیوں اور رحمتوں کا ماہ مبارک ہے حضور اکرم ؐ دو جہاں کے مالک ہیں ان کی ولادت باسعادت منانا ہر عاشق رسول پر لازم ہے امت مسلمہ محسن انسانیت؁ کی ولادت باسعادت کی خوشی میں اپنے گھروں میں چراغاں کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں معززین سے گفتگو کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمدر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے تحت مختلف فلاحی پروگرامز کے تحت غریب و نادر افراد کی مدد کی جا رہی ہے غریب اور نادار مستحق افراد کی مدد کرکے قلبی سکون حاصل کیاجاسکتا ہے مخیر حضرات بے سہارا غریب اور نادار لوگوں کی مدد کیلئے آگے بڑھیں اﷲ کی خوشنودی کیلئے ہمیں فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئیے۔