رینجرز نے مختلف علاقوں سے بلدیاتی انتخابات میں رکاوٹ بننے والے 4 افراد کو حراست میں لے کر ایک ماہ کے لیے جیل روانہ کردیا

ہفتہ 5 دسمبر 2015 22:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 دسمبر۔2015ء) رینجرز نے مختلف علاقوں سے بلدیاتی انتخابات میں رکاوٹ بننے والے 4 افراد کو حراست میں لے کر ایک ماہ کے لیے جیل روانہ کردیا ہے۔گرفتار افراد کا تعلق مختلف سیاسی جماعتوں سے ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے ہفتہ کو بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں کراچی میں ہونے والے انتخابات میں رکاوٹ بننے والے 4 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار افراد میں سے 2 کا تعلق ایم کیو ایم، ایک کا مہاجر قومی موومنٹ اور ایک کا تعلق مسلم لیگ (ن) سے ہے۔ رینجرز نے مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات استعمال کرتے ہوئے چاروں افراد کو ایک ماہ کے لیے جیل روانہ کردیا ہے۔