کورنگی لانڈھی میں پولنگ اسٹیشنوں پر قبضہ کرکے بوگس ووٹنگ کی گئی۔ محمد اسلام

ہفتہ 5 دسمبر 2015 22:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 دسمبر۔2015ء) جماعت اسلامی ضلع بن قاسم کے امیر محمد اسلام کورنگی اور لانڈھی میں بلدیاتی انتخاب کے دوران ہونے والی بدمزگی اور پولنگ اسٹیشنوں پر قبضے اور بوگس ووٹنگ کے واقعات پر سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخاب کے جو دعوے کئے ان کی قلعی کھل گئی۔ بلدیاتی انتخاب کے دوران جس طرح سے غنڈہ عناصر نے پولنگ اسٹیشنوں پر قبضے کرکے بوگس ووٹ بھگتائے گئے۔

الیکشن کمشنر نے رینجرز کو پولنگ اسٹیشن اور پولنگ اسٹیشن کے باہر تعینات کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن کسی پولنگ اسٹیشن کے اندر رینجرز تعینات نہیں تھی۔ جس کا متحدہ کارکنان نے بھرپور فائدہ اٹھایا اور آزادانہ طور پر پولنگ اسٹیشنوں پر قبضہ کرکے ہزاروں کی تعداد میں جعلی ووٹ بھگتائے گئے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں متحدہ کا منظور نظر پولنگ عملہ پولنگ عملہ بھی ملوچ تھا۔

محمد اسلام نے کہا کہ بلدیاتی انتخاب میں دھاندلی کراچی کو اندھیروں میں دکھیلنے کی سازش ہے اور لیکشن کمیشن ایک بار پھر آزاد اور شفاف انتخاب کرانے میں ناکام ہوگیا ہے اور کراچی میں ہنگامہ آرائی دھاندلی اور بوگس ووٹنگ کراچی کا چہرہ ایک بار پھر داغ دار کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھاندلی اور بوگس ووٹنگ پر جماعت اسلامی نے DRO، رینجرز اور دیگر حکام سے رابطہ کیا اور انہیں تمام تفصیلات سے آگاہ کیا۔ لیکن اس کے باوجود دھاندلی میں کوئی کمی نہیں آئی اور کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :