پیرتک جواب نہ ملا تو پاک بھارت سیریز ختم سمجھیں گے‘ پی سی بی کا بھارتی بورڈ کو خط

پاک بھارت کرکٹ بورڈز کے درمیان معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے درمیان سیریز رواں ماہ ہونی ہے

ہفتہ 5 دسمبر 2015 22:23

پیرتک جواب نہ ملا تو پاک بھارت سیریز ختم سمجھیں گے‘ پی سی بی کا بھارتی ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 دسمبر۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو پاک بھارت سیریز سے متعلق حتمی خط لکھتے ہوئے پیر تک جواب مانگ لیا۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے پاک بھارت کرکٹ سیریز کھیلنے یا نہ کھیلنے سے متعلق بی سی سی آئی کو خط لکھ دیا جس میں بھارتی کرکٹ بورڈ کو کہا گیا ہے کہ اگر پاک بھارت سیریز کھیلنی ہے تو پیر تک آگاہ کردیا جائے اور اگر سیریز کے حق میں نہیں تو اس حوالے سے بھی حتمی فیصلے سے آگاہ کردیا جائے۔

(جاری ہے)

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ اگر دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ہونی ہے تو اس کے انعقاد میں بہت کم وقت رہ گیا ہے اگر پیر تک جواب نہ دیا تو سیریز کو ختم سمجھیں گے۔واضح رہے کہ پاک بھارت کرکٹ بورڈز کے درمیان معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے درمیان سیریز رواں ماہ ہونی ہے لیکن بھارت میں مودی حکومت کے منفی رویئے کے باعث بھارتی کرکٹ بورڈ گومگوں کی کیفیت میں مبتلا ہے جب کہ بی پی ایل کے چیف ایگزیکٹو راجیو شکلا کئی بار پاک بھارت کرکٹ سیریز کی حمایت کرچکے ہیں۔