سعودی عرب میں ڈرون طیاروں کی پرواز پر پابندی عائد کردی گئی
جدید ترین کیمروں سے لیس ڈرون ملک کے لیے خطرے کا موجب بن سکتے ہیں،سعودی شہری دفاع
ہفتہ 5 دسمبر 2015 22:27
الریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 دسمبر۔2015ء) سعودی عرب میں ریموٹ کنٹرول کی مدد سے چلائے جانے والے ڈرون طیاروں کی پروازوں پر پابندی عاید کردی گئی ۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی شہری دفاع کی جانب سے ہفتہ کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ ڈرون طیاروں میں لگے جدید ترین کیمرے جاسوسی کے مقاصد کے لیے استعمال ہونے کے ساتھ معمول کی پروازوں کے لیے لیے بھی خطرے کا موجب بن سکتے ہیں۔
لہٰذا ڈرون طیاروں کے کسی بھی قسم کے استعمال کو ممنوع قرار دیا گیا ہے،شہری دفاع کے ایک عہدیدار نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ مقامی سطح پر نگرانی اور دوسرے مقاصد کے لیے استعمال ہونے والے ڈرون طیاروں کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ ان میں سے بعض ریموٹ کنٹرول ڈرون طیارے کھلونوں کے طورپر استعمال ہوتے ہیں جو بیرون ملک سے منگوائے جاتے ہیں، مگر ان کے استعمال سے نہ صرف جاسوسی کی کارروائیوں کا خدشہ ہے بلکہ ان کی وجہ سے پروازوں کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر تصور اسلم بھٹہ کی لکھی گئی کتاب ”زبان یار من ترکی“ کی تقریب رُونمائی
-
برطانیہ کا اسرائیل کو اسلحہ برآمد کرنے کا نظام امریکا جیسا نہیں ، ڈیوڈ کیمرون
-
عازمین حج میں 40 ملین آب زم زم کی بوتلیں تقسیم کی جائیں گی، الزمازمہ کمپنی
-
وطن واپس آکر بہت خوش ہوں، شہزادہ ہیری
-
بھارت کو پاکستان کی عزت کرنی چاہیے، منی شنکر ائیر
-
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے کی سیاست کے میدان میں قدم رکھ دیا
-
امریکی سکھ شہری پر قاتلانہ حملے کے شواہد موجود ہیں،امریکا
-
سعودی عرب میں یکم جون سے موسم گرما کا آغاز ہوگا
-
قید سے رہا ہونے والامجرم اہلیہ سے بدلہ لے کردوبارہ جیل پہنچ گیا
-
بھارت میں خاتون نے 5 بچوں کو جنم دے دیا
-
سورج میں زمین سے 15 گٴْنا بڑا طوفان .
-
شادی شدہ مسلمانوں کے ناجائز تعلقات پر بھارتی عدالت کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.