ملتان میں سینئیر سیاستدان جاوید ہاشمی کے داماد زاہد ہاشمی کو شکست

muhammad ali محمد علی ہفتہ 5 دسمبر 2015 22:39

ملتان میں سینئیر سیاستدان جاوید ہاشمی کے داماد زاہد ہاشمی کو شکست

ملتان(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.5 دسمبر 2015 ء) ملتان میں سینئیر سیاستدان جاوید ہاشمی کے داماد زاہد ہاشمی کو شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مطابق پنجاب اور سندھ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے نتائج مرتب کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے موصول ہونے والے تازہ ترین غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق ملتان میں سینئیر سیاستدان جاوید ہاشمی کے داماد زاہد ہاشمی کو شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔ زاہد ہاشمی آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑ رہے تھے۔