کراچی ،ہواوے نے روایتی رکاوٹوں کو توڑتا نیا سمارٹ فون متعارف کرادیا

ہفتہ 5 دسمبر 2015 22:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 دسمبر۔2015ء) ہواوے ٹیکنالوجی نے روایتی رکاوٹوں کو توڑتا نیا سمارٹ فون متعارف کرادیا،ہواے نے پاکستان میںShot Xماڈل متعارف کرایا ہے جس کا کیمرہ بالکل اچھوتا ہے،یہ سمارٹ ہواوے کے ماہرین نے اعلیٰ ترین میٹریل اور ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے تخلیق کیا ہے،ہواوے Shot Xماڈل اپنے جادوئی کیمرہ اورکسی بھی خامی سے پاک ڈیزائن کے باعث پاکستان میں متعارف کرایا جانے والا سب سے دلچسپ سمارٹ فون بن گیا ہے،ہواوے کے جنرل منیجر ڈیوائسز مسٹر شون نے کہا ہے کہShot Xہواوے کی شاندار تخلیق ہے،یہ سمارٹ فون جدید ترین ٹیکنالوجی اور مہارت کو استعمال کرتے ہوئے بنایا گیا ہے،گھومنے والے کیمرہ اور حد درجہ موثر فنگرپرنٹ سکینروالے سمارٹ فون کے اجرا کے ساتھ ہواوے سمارٹ فون کی صنعت میں نئے رجحانات قائم کرنے جارہا ہے

متعلقہ عنوان :