راولپنڈی میں سجی سنوری نوبیاہتا دلہن ووٹ ڈالنے پہنچ گئی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 5 دسمبر 2015 23:30

راولپنڈی میں سجی سنوری نوبیاہتا دلہن ووٹ ڈالنے پہنچ گئی
راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.5 دسمبر 2015 ء) راولپنڈی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے موقع پر ایک سجی سنوری نوبیاہتا دلہن رخصتی سے قبل ووٹ ڈالنے پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے 12 جبکہ سندھ کے 6 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا آخری اور تیسرا مرحلہ اپنے اختتام کے قریب ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے آج بھی لوگوں میں ووٹ کا حق استعمال کرنے کیلئے خوب جوش و خروش کا استعمال کیا گیا۔ راولپنڈی میں بھی آمنہ فریدا نامی سجی سنوری نوبیاہتا دلہن بھی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ووٹ کا حق استعمال کرنے پہنچ گئی۔ آمنہ اس موقع پر کچھ شرماتی رہیں تاہم اپنے ووٹ کا حق استعمال کرکے وہ وہاں سے فوری روانہ ہوگئیں۔

متعلقہ عنوان :