گھر کے مالک کے آگ جلانے سے چمنی میں چھپا چور ہلاک

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 5 دسمبر 2015 23:31

گھر کے مالک کے آگ جلانے سے چمنی میں چھپا چور ہلاک

کیلیفورنیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔5دسمبر۔2015ء)گھر کے مالک کے چمنی میں آگ جلانے سے چمنی میں چھپا ہوا چور ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ہورون، کیلیفورنیا میں گھر کے مالک نے چمنی کے نیچے آگ جلائی تو اسے چمنی میں سے چیخنے چلانے کی آوازیں آنے لگی، اس نےفوراً ہی ایمرجنسی نمبروں پر کال کی ۔

(جاری ہے)

ریسکو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر چور کو چمنی سے نکا لا تو وہ پہلے مرچکا تھا۔

فریسنو کاؤنٹی شیرف آفس کے مطابق ابھی چور کی لاش کی شناخت نہیں ہوئی ہے۔ امریکا میں کچھ ماہ پہلے بھی ایک چور چمنی کےراستے داخل ہوا مگر چمنی میں پھنس جانے کے باعث پکڑا گیا۔ ایک بچے کے گھر کی چابیاں گھر میں رہ گئی تو چابیاں اٹھانے کے لیے اس نے چمنی کے راستے گھر میں گھسنے کی کوشش کی مگر پھنس جانے کے باعت ریسکو اہلکاروں کو بلانا پڑا۔