مارشل آرٹ کےماہر نے کانوں کی مدد سے گاڑی کو پیچھے کھینچ لیا

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 5 دسمبر 2015 23:31

مارشل آرٹ کےماہر نے کانوں کی مدد سے گاڑی کو پیچھے کھینچ لیا

ڈینگ فینگ، چین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔5دسمبر۔2015ء) چین کے مشہور شاؤلین ٹیمپل کی سیر کرنے والےا یک سیاح نے ماہر آرٹ کے ماہر شخص کو اپنے کانوں کی مدد سے گاڑی کھینچنے کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھا تو اس کی ویڈیو بنا لی۔ یہ ویڈیو اسی سال جولائی میں بنائی گئی تھی تاہم اسے اس مہینے آن لائن پوسٹ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک راہب رسی کو اپنے کانوں کے گرد باندھتا ہےاور رسی کا دوسرا سرا ہونڈا CR-V سے باندھ دیتا ہے۔ اس کے بعد وہ پیچھے چلنا شروع کرتا ہےتو اس کے کانوں سے بندھی گاڑی بھی پیچھے چلتی آتی ہے۔ ڈینگ فینگ کاؤنٹی، ژینگژو، ہینان صوبے میں واقع شاؤلین ٹیمپل 1500 سالوں سے آج تک بدھ مت اور مارشل آرٹس کے بڑے مرکز کے طور پر مشہور ہے۔