معروف ریسلر جان سینا نے ٹی وی شو کا حصہ بننے کیلئے ریسلنگ کی دنیا سے دوری اختیار کرلی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 5 دسمبر 2015 23:59

معروف ریسلر جان سینا نے ٹی وی شو کا حصہ بننے کیلئے ریسلنگ کی دنیا سے ..
نیویارک(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.5 دسمبر 2015 ء) معروف ریسلر جان سینا نے ٹی وی شو کا حصہ بننے کیلئے ریسلنگ کی دنیا سے دوری اختیار کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف ریسلر جان سینا گزشتہ کچھ عرصے سے ریسلنگ رنگ سے مسلسل غائب ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے چے مگوئیاں ہورہی تھیں کہ کہیں انہوں نے ریسلنگ کی دنیا کو خیرآباد تو نہیں کہہ دیا؟ تاہم اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ جان سینا ایک رئیلٹی ٹیلیویژن شو کے لیے ریسلنگ کی دنیا سے دوری اختیار کی ہے جو بہت طویل ثابت ہوسکتی ہے۔ اگر ان کا یہ شو کامیاب ہو گیا تو یہ بھی ممن ہے کہ جان سینا ریسلنگ کیا دنیا کو مستقل طور پر خیرآباد کہہ دیں گے۔

متعلقہ عنوان :