ملالہ کی زندگی پر بننے والی فلم نے دنیا بھر میں دھوم مچا دی

فلم ”ہی نیمڈ مِی ملالہ“ کو آسکر اکیڈمی ایوارڈز میں نامزدگی کے لیے شارٹ لسٹ کر لیا گیا

اتوار 6 دسمبر 2015 11:20

ملالہ کی زندگی پر بننے والی فلم نے دنیا بھر میں دھوم مچا دی

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 دسمبر۔2015ء) پاکستان کی نوبل انعام یافتہ طالبہ ملالہ یوسف زئی کی زندگی پر بنی فلم ”ہی نیمڈ مِی ملالہ“ کو آسکر اکیڈمی ایوارڈز میں نامزدگی کے لیے شارٹ لسٹ کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

علم سے محبت کرنے والی ایک بچی کی سچی کہانی،جس کی آواز کو تعلیم دشمنوں نے خاموش کرنا چاہالیکن سوات کی باہمت ملالہ نے ہمت نہیں ہاری،تعلیم کے لیے اس کا جنون بڑھتا ہی چلا گیا۔ ایک چھوٹے سے شہر سے اٹھنے والی آواز پوری دنیا نے سْنی، ملالہ کی زندگی پر بنی دستاویزی فلم ”ہی نیمڈ مِی ملالہ“ کو 2016ء کے اکیڈمی ایوارڈز میں بہترین ڈاکو منٹری کی کیٹیگری میں نامزدگی کے لیے شارٹ لسٹ کرلیا گیا ہے، یہ فلم پہلے ہی دنیا بھر میں دھوم مچا چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :