بچپن سے ہی اداکاری کا بے حد شوق تھا ‘کرینہ کپور

والدین میری اداکاری کی طرف بڑھتے رجحان کو دیکھ کر کافی پریشان تھے شادی کے رشتے پر بہت بھروسہ ہے ‘ سیف میرے لیے بہترین شریک حیات ثابت ہوئے ‘انٹرویو

اتوار 6 دسمبر 2015 11:22

بچپن سے ہی اداکاری کا بے حد شوق تھا ‘کرینہ کپور

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 دسمبر۔2015ء)بالی ووڈ اسٹار کرینہ کپور خان کا کہنا ہے کہ انہیں بچپن سے ہی اداکاری کا بے حد شوق تھا مگر ان کی فیملی نے شروع میں انہیں سپورٹ نہیں کیا۔اپنے ایک انٹرویو میں کرینہ کپور نے کہا کہ کپور خاندان سے تعلق ہونے کے باعث میں ہمیشہ سے اداکارہ بننا چاہتی تھی، میں فلموں میں اکشے کمار اور سلمان خان کو دیکھ کر کہتی تھی کہ ایک دن میں ان کے ساتھ ضرور کام کروں گی جس پر میری بہن کرشمہ کا کہنا تھا کہ یہاں سے باہر نکل جاوٴ اور پڑھائی کرو۔

(جاری ہے)

کرینہ کا مزید کہنا تھا کہ والدین بھی ان کے اداکاری کی طرف بڑھتے رجحان کو دیکھ کر کافی پریشان تھے جس کے باعث انہیں بورڈنگ اسکول میں داخلہ دلا دیا گیا تھا۔بولی وڈ اداکاراوٴں کا ذکر کرتے ہوئے کرینہ کا کہنا تھا کہ وہ متعدد اداکاراؤں سے متاثر ہیں جن میں سے ایک کنگنا رناوٹ ہیں۔اپنی شادی شدہ زندگی کا حوالہ دیتے ہوئے کرینہ نے بتایا کہ انہیں شادی کے رشتے پر بہت بھروسہ ہے اور سیف ان کے لیے بہترین شریک حیات ثابت ہوئے ہیں اور وہ یہ امید کرتی ہیں کہ سیف ہمیشہ ایسے ہی رہیں۔کرینہ اس وقت بولی وڈ فلم ’کی اینڈ کا‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جن میں ان کے ہمراہ اداکار ارجن کپور اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔