اداکارہ ریکھا جی میرے اسٹائل کی آئیکون ہیں‘سوناکشی سنہا

اتوار 6 دسمبر 2015 11:22

اداکارہ ریکھا جی میرے اسٹائل کی آئیکون ہیں‘سوناکشی سنہا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 دسمبر۔2015ء) دبنگ اداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا ہے کہ سینئر اداکارہ ریکھا جی ان کی اسٹائل کی آئیکون ہیں۔

(جاری ہے)

مشہور ڈیزائنر جے جے والیا کی کولیکشن متعارف کروانے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سوناکشی نے کہا ” اسٹائل کا مطلب ہے کہ جو کچھ آپ کے اندر ہے وہ دکھائی دے اور یہ ہر وقت فیشن سے نہیں کیا جاسکتا۔ کچھ لوگ اس پر بات کرتے ہیں تو کچھ لوگوں پر بات کی جاتی ہے اور ان ہی میں سے ایک ریکھا جی ہیں جو کچھ بھی پہن لیں وہ ان کی شخصیت کو نمایاں کر دیتا ہے۔