دپیکا پڈوکون کوہالی ووڈ کی فلم کا حصہ بننے کی پیشکش

فلم سیریز فاسٹ اینڈ فیوریس کے 7 ویں حصے میں دپیکا کو اداکاری کرنے کی پیشکش ہوئی ہے دپیکا کی نئی بالی ووڈ فلم ”باجی راوٴ مستانی“ 18 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی

اتوار 6 دسمبر 2015 11:24

دپیکا پڈوکون کوہالی ووڈ کی فلم کا حصہ بننے کی پیشکش

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 دسمبر۔2015ء) بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور ہولی وڈ اداکار ون ڈیزل کی ایک تصویر انسٹاگرام پر شیئر ہونے کے بعد دونوں کے اکھٹے ہولی وڈ فلم میں کام کرنے کی قیاس آرائیاں زور پکڑ گئیں۔کچھ سال پہلے یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ ہولی وڈ فلم سیریز فاسٹ اینڈ فیوریس کے 7 ویں حصے میں دپیکا کو اداکاری کرنے کی پیشکش ہوئی ہے جس کے بیشتر حصوں میں ون ڈیزل نے ہی مرکزی کردار ادا کیا ہے، تاہم بولی وڈ اسٹار نے اپنے مصروف شیڈول کے باعث فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔

مگر اب دپیکا کی تصویر کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے وہ بہت جلد ون ڈیزل کی ایک اور مقبول سیریز کی نئی فلم میں کام کرتی نظر آئیں گی۔دپیکا کی اس تصویر میں وہ سامنے دیکھ رہی ہیں جبکہ اداکار ون ڈیزل کی پشت کیمرے کی جانب ہیں۔

(جاری ہے)

اگر غور کیا جائے تو تصویر میں پیچھے ون ڈیزل کی کامیاب فلم سیریز XXX کا پوسٹر موجود ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ دپیکا اس فلم کے اگلے حصہ میں موجود ہوں گی۔

ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق دپیکا نے فلم میں ایک کردار کے لیے ٹیسٹ بھی دے دیا ہے۔فلم کا نیا حصہ سابقہ فلموں کی طرح سنسنی خیز ہوگا جس میں جان لیوا اسٹنٹس دیکھنے والوں کی دھڑکنیں تیز کردیں گے۔اب یہ تو وقت ہی بتائے گا کہ دپیکا اس فلم کا حصہ بنتی ہیں کہ نہیں البتہ دپیکا کی نئی بالی ووڈ فلم ”باجی راوٴ مستانی“ 18 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :