سنی لیونی نے اپنی آن لائن گیم متعارف کروا دی

سنی لیونی کا شاہ رخ اور سلمان خان کے ساتھ ’تین پتی ‘کھیلنے کی خواہش کا اظہار

اتوار 6 دسمبر 2015 11:24

سنی لیونی نے اپنی آن لائن گیم متعارف کروا دی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 دسمبر۔2015ء) بالی ‘وڈ اداکارہ سنی لیونی نے سپر اسٹارز شاہ رخ خان اور سلمان خان کے ساتھ ’تین پتی ‘کھیلنے کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

سنی لیونی نے اپنی ’سنی لیونی تین پتی ‘آن لائن گیم کی رونمائی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ سلمان خان اور شاہ رخ خان کے علاوہ پریانکا چوپڑا ،عالیہ بھٹ اور سونم کپور سمیت دیگراداکاراؤں کے ساتھ تین پتی کھیلنا چاہتی ہیں اوراس میں بہت مزا آئیگا ۔

سنی لیونی نے گیمنگ اسٹوڈیو ’گامیانا ‘کے ساتھ مل کر اپنی آن لائن گیم متعارف کروا دی ہے جس کانام بھی’سنی لیون تین پتی ‘ہی رکھا گیا ہے۔ سنی لیونی خود آن لائن موجود صارفین کے ساتھ یہ تین پتی گیم کھیلیں گی ۔ان کا کہنا تھا کہ وہ بچپن سے ہی تین پتی کھیلتی آرہی ہیں اور انہیں اب اپنے خوابوں کو سچ کرنے کا موقع ملا ہے۔

متعلقہ عنوان :