سیریز کے انتظامات کیلئے وقت بہت کم ہے بھارتی بورڈ ہاں یا ناں کی صورت میں حتمی جواب دے شہر یار خان

بھارت کی اکثریت پاک بھارت سیریز کی حامی ہے بد قسمتی فیصلہ نہیں ہورہاہے انٹرویو

اتوار 6 دسمبر 2015 12:26

سیریز کے انتظامات کیلئے وقت بہت کم ہے  بھارتی بورڈ ہاں یا ناں کی صورت ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 دسمبر۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین شہر یار خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس سیریز کے انتظامات کیلئے وقت بہت کم ہے بھارتی کرکٹ بورڈ ہاں یا ناں کی صورت میں حتمی جواب دے بھارت کی اکثریت پاک بھارت سیریز کی حامی ہے بد قسمتی فیصلہ نہیں ہورہاہے ۔ ایک انٹرویو میں شہر یار خان نے کہاکہ انہوں نے اگلے دو دنوں میں بی سی سی آئی سے ہاں یا ناں کی صورت میں حتمی جواب مانگ لیا کیونکہ پاکستان کے پاس سیریز کے انتظامات کرنے کیلئے قلیل وقت ہے شہر یار خان نے کہاکہ بدقسمتی سے ابھی تک کنفیوژن موجود ہے اور موجودہ حالات میں کسی کیلئے بھی بروقت انتظامات کرنا آسان نہیں ہو گاپی سی بی نے باہمی سیریز کی بحالی کیلئے مثبت کردار ادا کیا ہے اور اب گیند انڈیا کی کورٹ میں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں بھارت کی اکثریت پاک بھار ت سیریز پسند کرتی ہے۔تاہم بدقسمتی سے انہیں گزشتہ آٹھ سالوں میں بمشکل ایسے میچ دیکھنے کا موقع ملا۔جب ان سے پوچھا گیا کہ انڈیا کے انکار کی صورت میں پی سی بی نے کسی پلان بی پر غور کیا ہے؟ تو شہریار خان نے بتایا کہ بورڈ کے پاس کوئی پلان بی نہیں کیونکہ اب اتنے محدود وقت میں کچھ بھی ممکن نہیں رہا۔شہریار نے بتایا کہ پیرس میں وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے بھارت ہم منصب نریندر مودی کے درمیان ملاقات سے باہمی سیریز کے حوالے سے ایک امید جاگی تھی تاہم صورتحال تاحال واضح نہیں۔

متعلقہ عنوان :