محمد عامر کو ٹیم میں شامل کیا جانا چاہیے ، شعیب اختر
اتوار 6 دسمبر 2015 12:30
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 دسمبر۔2015ء)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلرشعیب اختر نے کہاہے کہ محمد عامر کو ٹیم میں شامل کیا جانا چاہیے پاکستان کو میگا ایونٹ کا فاتح دیکھنا چاہتا ہوں جس کیلئے کسی راکٹ سائنس کی ضرورت نہیں عامرکی شمولیت سے اختلاف رکھنے والے کھلاڑیوں کے ساتھ عوام کو بھی اعتماد میں لینا ہوگا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق باؤلر نے کہا کہ میں پاکستان کو میگا ایونٹ کا فاتح دیکھنا چاہتا ہوں جس کیلئے کسی راکٹ سائنس کی ضرورت نہیں اگر درست کمبی نیشن تشکیل دیا جائے تو گرین شرٹس ایک خطرناک ٹیم کی صورت میں ابھر کر سامنے آسکتے ہیں۔
اس کیلئے میچ ونرز کی ضرورت ہوگی، میرے خیال میں3اسپنرز اور 2پیسرز کے ساتھ میدان میں اترنا مناسب رہے گا، شعیب اختر نیکہا کہ محمد عامرکو قومی ٹیم میں واپس لانا چاہیے،انھیں موقع دینے کے حق اور مخالفت میں کئی لوگ نظر آتے ہیں،دونوں طرف کا موقف سنا جائے تو اپنی جگہ درست مگر میرے خیال میں پیسر کو اسکواڈ میں شامل کیا جا سکتا ہے، انھوں نے کہا کہ پی سی بی کیلئے یہ سفر آسان نہیں ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ عامرکی شمولیت سے اختلاف رکھنے والے کھلاڑیوں کے ساتھ عوام کو بھی اعتماد میں لینا ہوگا دوسری جانب محمد عامر کو بھی سمجھانا پڑے گا کہ ان کیلئے کیا مناسب ہے اور کیا نہیں ٹیم کوکس طرح کی توقعات وابستہ ہیں میدان میں اور باہر ان کا رویہ کیسا ہونا چاہیے۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
سوشل میڈیا پر میرا کوئی اکائونٹ نہیں، سابق کرکٹر سعید انور
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز
-
شاہین آفری سے تعلق پرانا اور مضبوط ہے ، بابر اعظم
-
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے فاسٹ بولر محمد عامر کو تنبیہ
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے کراچی کے بعد اسلام آباد میں بھی پاکستان ہاکی ٹیم کے کیمپ کا آغاز ہوگیا
-
پاکستان ویسٹ انڈیز ویمنز ون ڈے سیریز (کل)سے کراچی میں شروع ہوگی
-
پاکستان کے دو اسکواش پلیئرز سامان نہ پہنچنے پر آئرلینڈ میں پریشان
-
پاکستان ویسٹ انڈیزویمنز ون ڈے سیریز(کل) سے کراچی میں شروع ہوگی
-
بابر اعظم 100 ففٹی پلس مکمل کرنے والے دنیا کے چوتھے بلے باز بننے سے صرف 2 نصف سنچریاں دور
-
پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کا پاکستان ماسٹر اوپن ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ کے لئے آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان
-
بیڈمنٹن کا سمر کیمپ 15 جون سے شروع ہو گا
-
محمد عامر نے 4 سال بعد قومی ٹیم کی گرین شرٹ پہن لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.