Live Updates

”تبدیلی آئی نہیں--پرواز گئی نہیں“ عمران خان فتح کا جشن منانے کراچی نہ جاسکے

عمران خان آئندہ چندروزمیں کراچی میں تنظیمی سیٹ اپ میں تبدیلی بھی کرسکتے ہیں،ذرائع

اتوار 6 دسمبر 2015 12:34

”تبدیلی آئی نہیں--پرواز گئی نہیں“ عمران خان فتح کا جشن منانے کراچی ..

اسلا م آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 دسمبر۔2015ء) ” تبدیلی آئی نہیں ‘ پرواز گئی نہیں“کراچی میں پارٹی شکست کے باعث چیئرمین تحریک انصاف عمران خان فتح کا جشن منانے کراچی نہ جاسکے‘پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے گزشتہ ہفتے بلدیاتی الیکشن کی مہم کے دوران یہ اعلان کیاتھاکہ وہ 5دسمبر کے انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی کے بعد 6 دسمبر کو کراچی کادورہ کرکے جیت کاجشن منائیں گے،تاہم جماعت اسلامی سے اتحاد کرنیوالی تحریک انصاف کراچی کے بلدیاتی الیکشن میں کوئی قابل ذکر کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی اور پارٹی کے کراچی ڈویژن کے آرگنائزرعلی زیدی بھی اپنی نشست ہارگئے،ایم کیوایم کی واضح اکثریت سامنے آنے کے بعدعمران خان نے اپنادورہ کراچی ملتوی کردیا۔

(جاری ہے)

ادھرتحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے کراچی میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے ہنگامی اجلاس طلب کرلیاہے،جس میں الیکشن کے رزلٹ کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی،اورشکست کی وجوہ پربھی غورکیاجائے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان آئندہ چندروزمیں کراچی میں تنظیمی سیٹ اپ میں تبدیلی بھی کرسکتے ہیں-

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :