لالی ووڈ اداکارہ صائمہ خان مداحوں سے رابطے کے لئے ویب سائٹ لانچ کرینگی

اتوار 6 دسمبر 2015 12:51

لالی ووڈ اداکارہ صائمہ خان مداحوں سے رابطے کے لئے ویب سائٹ لانچ کرینگی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 دسمبر۔2015ء)فلم اور اسٹیج کی نامور اداکارہ صائمہ خان اپنی ویب سائٹ لانچ کرینگی۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ صائمہ خان نے اپنی ویب سائٹ لانچ کرنے کی ٹھان لی ہے جس کے زریعے ان کے مداح اداکارہ کی مصروفیات سے متعلق آگاہ رہ سکیں گے۔اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 دسمبر۔

(جاری ہے)

2015ء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے صائمہ خان کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ان کے نام کے جعلی اکاؤنٹ بنا کر لوگوں کو گمراہ کر تے ہیں اس لئے انہوں نے اپنی ویب سائٹ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس ویب سائٹ کے زریعے مداح ان سے ای میل کے زریعے رابطہ بھی کر سکتے ہیں جبکہ ان کے پروگرام، ڈراموں اور فلموں کا شیڈول بھی اس ویب سائٹ پر موجود ہوگا۔