قطرینہ کیف نے سلمان خان کو جھاڑ پلا دی

اتوار 6 دسمبر 2015 12:56

قطرینہ کیف نے سلمان خان کو جھاڑ پلا دی

کولکتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 دسمبر۔2015ء) بولی ووڈ اداکارہ قطرینہ کیف نے جی کیو انڈیا کو دیے گئے حالیہ انٹرویو کے دوران بتایا گیا کہ وہ اورسلمان خان آج بھی بہت اچھے دوست ہیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ سلمان خان کے ساتھ تاحال مثبت رشتے کے باوجود عوام کے سامنے انکا مذاق اڑانے والے تبصروں کو برداشت نہیں کر سکتیں۔ واضح رہے سپر سٹار نے اپنی حالیہ فلم پریم رتن دھن پایو کی نمائش سے قبل اس کی تشھیری مہم کے سلسلے میں کپل شرما کے کامیڈی شو ”کامیڈی نائٹس ود کپل“ میں شرکت کی تھی۔

(جاری ہے)

شو کے دوران پٹاخے کے ڈبے پر اداکارہ قطرینہ کیف کی تصویر دیکھ کر سلمان خان کا کہنا تھا کہ یہ میرے کسی کام کی نہیں ہے۔پس اداکار کے اتنا کہنے کی دیر تھی کہ یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ اداکارہ نے حالیہ انٹرویو کے دوران بتایا کہ انھیں جب مذکورہ واقع کی اطلاع ملی تو انھوں نے فوراً سلمان کو فون کیا اور خوب سنائیں۔ بعد ازاں سلمان خان کی طر ف سے اداکارہ کو یقین دھانی کرائی گئی کے آئندہ ایسی کوئی بات نہیں ہو گی۔ علاوہ ازیں سپر سٹار کی طر ف سے یہ بھی کہا گیا کہ وہ میڈیا کے سامنے اپنی غلطی کی معافی مانگ لیں گے جس سے اداکارہ نے انھیں منع کر دیا

متعلقہ عنوان :