جیکولین فرنینڈز کی خواہش پوری ہو گئی

اتوار 6 دسمبر 2015 12:59

جیکولین فرنینڈز کی خواہش پوری ہو گئی

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 دسمبر۔2015ء) معروف بولی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈز کا کہنا ہے کہ انکی ہمیشہ سے خواہش تھی کہ وہ کسی سپر ہیرو والی فلم میں اداکاری کریں۔ اداکارہ نے دی باڈی شاپ کی تقریب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انکی یہ خواہش ”اے فلائنگ جٹ“ میں اداکاری کر کے پوری ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

ریمو ڈیسوزا کی اے فلائنگ جٹ میں جیکولین کے مقابل ہیرو پنٹی اداکار ٹائیگر شروف مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

اداکارہ نے میڈیا کو بتایا کہ اے فلائنگ جٹ کی کہانی بہت دلچسپ اور مختلف ہے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ اے فلائنگ جٹ سپر ہیرو کی کہانی ہے۔ علاوہ ازیں انکا کہنا تھا کہ انکا ساتھی اداکار کے ساتھ اداکاری کرنے کا تجربہ انتہائی شاندار رہا۔ جیکولین نے بتایا کہ ٹائیگر شروف کا شمار انڈسٹری سلجھے ہوئے اداکاروں میں ہوتا ہے۔ واضح رہے جیکولین فرنینڈز کی اے فلائنگ جٹ آئندہ سال موسم گرما میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی