نکول کڈمین بولی ووڈ فلموں میں اداکاری کی خواہاں

اتوار 6 دسمبر 2015 13:04

نکول کڈمین بولی ووڈ فلموں میں اداکاری کی خواہاں

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 دسمبر۔2015ء)ہالی ووڈ سٹار نکول کڈ مین کا کہنا ہے کہ انھیں ہندوستانی فلمیں بے حد پسند ہیں اور وہ انھیں بڑے شوق سے دیکھتی ہیں۔اداکارہ سے ہندوستان ٹائمز لیڈرشپ سمٹ 2015ء کی حالیہ تقریب کے دوران میڈیا کی طرف سے پوچھا گیا کہ کیا وہ بولی ووڈ فلموں میں اداکاری کرنا چاہیں گی؟ اس سوال پر نکول کڈمین کا کہنا تھا کہ انھیں بولی ووڈ فلموں اداکار ی کی خواہش تو بہت ہے تاہم انھیں کبھی بھی کسی بولی ووڈ فلم کیلئے پیشکش نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے میڈیا کو بتایا کہ انھیں پہلی مرتبہ بھارتی فلمیں دیکھنے کا شوق اس وقت پیدا ہوا جب وہ اپنی فلم مولن روج کی شوٹنگ میں مصروف تھیں۔ اداکارہ کا کہناتھا کہ اس کی بڑی وجہ یہ تھی کہ مولن روج ہندوستانی ڈراموں سے متاثر ہو کر بنائی گئی تھی۔انھوں نے بتایا کہ فلم کی ٹیم کومولن روج کی تیاری میں بہت کچھ بولی ووڈ فلموں اور بھارتی ڈراموں سے چراناپڑا تھا۔اداکارہ نے بتایا کہ ہم اکثر کو شش کرتے ہیں کہ اپنی فلموں میں ہندوستانی فلموں جیسا آرٹ دکھائیں لیکن یہ بے حد مشکل ہے