آف سپنرسعید اجمل بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں بھی بری طر ح ناکام

اتوار 6 دسمبر 2015 13:25

آف سپنرسعید اجمل بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں بھی بری طر ح ناکام

ڈھاکا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 دسمبر۔2015ء) پاکستان کے مایہ ناز آف سپنرسعید اجمل بنگلہ دیش پریمیئر لیگ(بی پی ایل ) میں بھی رنگ نہ جما سکے، پاکستانی اسپنر کو تاحال چٹاگانگ وکنگز کی جانب سے صرف 3میچز کھیلنے کا موقع مل سکا،41کی بھاری اوسط سے 2 ہی وکٹیں ہاتھ آئیں۔تفصیلات کے مطابق بولنگ ایکشن کی تبدیلی کے بعد غیرموثر ہونے والے سعید اجمل پاکستانی ٹیم میں جگہ برقرار نہ رکھ پائے۔

(جاری ہے)

اب وہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں بھی ناکام ثابت ہو رہے ہیں، آف اسپنر کو چٹاگانگ وکنگز کی جانب سے اب تک صرف 3 ہی میچز کھیلنے کا ہی موقع مل سکا، اس دوران انھوں نے41کی بھاری اوسط سے2وکٹیں حاصل کیں،بہترین بولنگ پہلے میچ میں 35رنز کے عوض 2وکٹ رہی،اگلی دونوں میچز میں وہ کامیابی کو ترستے رہے،اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ پاکستانی پیسر محمد عامر ٹاپ 10بولرز میں چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔انھوں نے 14.45کی اوسط سے 11شکار کیے،سرفہرست شکیب الحسن نے 9.23کی ایوریج سے 13پلیئرزکو پویلین کی راہ دکھائی، ابو حیدر نے بھی اتنی ہی وکٹیں لیں لیکن اوسط 14.53رہی،الامین حسین11،شفیع الاسلام10،کولاسیکرا اور مشفیق الرحیم9،9 جبکہ مشرف حسین اور عرفات سنی8،8 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔