شعیب اختر کا ماسٹرز چیمپئنز شرکت لیگ میں شرکت سے انکار

اتوار 6 دسمبر 2015 13:29

شعیب اختر کا ماسٹرز چیمپئنز شرکت لیگ میں شرکت سے انکار

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 دسمبر۔2015ء) سابق قومی فاسٹ باوٴلر شعیب اخترنے ماسٹرز چیمپئنز لیگ میں شرکت سے انکار کردیا۔راولپنڈی ایکسپریس نے ایونٹ میں شرکت سے انکار کی کوئی وجہ نہیں بتائی تاہم ذرائع کاکہناہے کہ وہ فروری میں ذاتی مصروفیات کی وجہ سے ماسٹرز چیمپئنز لیگ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

(جاری ہے)

ماسٹرز چیمپئنز لیگ کے مقابلے فروری میں دبئی میں ہونگے جن میں دنیابھر کے ریٹائرڈ کرکٹرشرکت کرینگے۔ایونٹ میں چھ ٹیمیں شرکت کریں گی ،شعیب اختربھی اس ایونٹ کیلئے منتخب کئے گئے تھے تاہم انہوں نے کھیلنے سے انکار کردیاہے۔