بھارتی سیکورٹی اداروں کا کارگل جنگ میں شامل سابق فوجی کو پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرنے کا دعویٰ

اتوار 6 دسمبر 2015 13:29

بھارتی سیکورٹی اداروں کا کارگل جنگ میں شامل سابق فوجی کو پاکستان کیلئے ..

نئی دہلی/ جموں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 دسمبر۔2015ء ) بھارتی سیکورٹی اداروں نے کارگل جنگ میں شامل سابق فوجی اہلکار کو پاکستان کیلئے جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار کرنے کا دعویٰ کردیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان 1999 میں ہونے والی غیر اعلانیہ کارگل جنگ میں شامل سابق فوجی اہلکار کو پاکستان کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں مقبوضہ کشمیر کے علاقے ضلع راجوڑی سے گرفتار کیا گیا ہے ۔

منور احمد میر نامیبھارت کے سابق فوجی اہلکار کو دو روز قبل اس وقت گرفتار کیا گیا جب اس کا نام بارڈر سیکیورٹی فورسز حکام کی جانب سے کی جانے والی تفتیش کے دوران سامنے آیا، جس میں پہلے ہی سے جموں اور کشمیر سے دو سرکاری ملازمین گرفتار ہیں۔دہلی کرائم برانچ اور جموں و کشمیر پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران گرفتار کئے جانے والے منور احمد میر کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیا اور اس کا دہلی کے لیے راہداری ریمانڈ حاصل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

عدالت میں پیش کی جانے والی درخواست میں کہا گیا ہے کہ منور احمد میر منجکوٹ کی حکمران جماعت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کا رکن ہے۔بھارتی ٹی وی نے نامعلوم ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ منور احمد میر نے ان پر لگائے جانے والے جاسوسی لے الزامات کی تردید کی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ انھیں غلط طریقے سے ملوث کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :