برطانیہ، ریلوے اسٹیشن پر حملہ آورنے تین چاقو کے وار کے 3 افراد کو زخمی کر دیا،پولیس نے گرفتار کرلیا

اتوار 6 دسمبر 2015 13:30

برطانیہ، ریلوے اسٹیشن پر حملہ آورنے تین چاقو کے وار کے 3 افراد کو زخمی ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 دسمبر۔2015ء ) برطانوی دارالحکومت لندن میں پاکستانی کمیونٹی کے علاقے میں قائم ریلوے اسٹیشن پر ایک شخص نے چاقو کے وار کر کے تین افراد کو زخمی کر دیا ، پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو ٹیزر گن کے ذریعے بے ہوش کر کے حراست میں لے لیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق لندن میں پاکستانی کمیونٹی کے علاقے میں قائم ریلوے اسٹیشن پر ایک شخص نے چاقو کے وار کر کے تین افراد کو زخمی کر دیا جبکہ دیگر مسافروں کو خوفزدہ بھی کیا۔

(جاری ہے)

پولیس نیفوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو ٹیزر گن کے ذریعے بے ہوش کر کے حراست میں لے لیا۔پولیس نے ریلوے اسٹیشن کو بند کر کے حملہ آور کے ممکنہ دوسرے ساتھی کی تلاش بھی شروع کر دی ہے۔عینی شاہدین کے مطابق حملہ ا?ور نے چاقو کے وار کرتے ہوئے نعرہ لگایا کہ یہ شام میں کارروائیوں کا بدلہ ہے۔ حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔