قومی ٹیم کو ورلڈ کپ ٹی 20کا فاتح دیکھنا چاہتا ہوں، شعیب اختر

درست کمبی نیشن تشکیل دیا جائے تو گرین شرٹس ایک خطرناک ٹیم کی صورت میں ابھر کر سامنے آسکتی ہے ، ٹیم میں میچ ونر کھلاڑیوں کی ضرورت ہے ،میرے خیال میں3اسپنرز اور 2پیسرز کے ساتھ میدان میں اترنا مناسب رہے گا،راولپنڈی ایکسپریس کی گفتگو

اتوار 6 دسمبر 2015 14:08

قومی ٹیم کو ورلڈ کپ ٹی 20کا فاتح دیکھنا چاہتا ہوں، شعیب اختر

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن06دسمبر۔2015ء)راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کو ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کا فاتح دیکھنا چاہتا ہوں ، درست کمبینیشن تشکیل دیا جائے تو گرین شرٹس ایک خطرناک ٹیم کی صورت میں ابھر کر سامنے آسکتی ہے ، ٹیم میں میچ ونر کھلاڑیوں کی ضرورت ہے ،میرے خیال میں3اسپنرز اور 2پیسرز کے ساتھ میدان میں اترنا مناسب رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق تیزرفتار باؤلر شعیب اختر نے کہا کہ میں پاکستان کو میگا ایونٹ کا فاتح دیکھنا چاہتا ہوں ،اگر درست کمبی نیشن تشکیل دیا جائے تو گرین شرٹس ایک خطرناک ٹیم کی صورت میں ابھر کر سامنے آسکتے ہیں۔اس کیلیے میچ ونرز کی ضرورت ہوگی، میرے خیال میں3اسپنرز اور 2پیسرز کے ساتھ میدان میں اترنا مناسب رہے گا، شعیب اختر نے مزید کہا کہ محمد عامرکو قومی ٹیم میں واپس لانا چاہیے،انھیں موقع دینے کے حق اور مخالفت میں کئی لوگ نظر آتے ہیں،دونوں طرف کا موقف سنا جائے تو اپنی جگہ درست مگر میرے خیال میں پیسر کو اسکواڈ میں شامل کیا جا سکتا ہے، انھوں نے کہا کہ پی سی بی کیلیے یہ سفر آسان نہیں ہے۔

(جاری ہے)

عامرکی شمولیت سے اختلاف رکھنے والے کھلاڑیوں کے ساتھ عوام کو بھی اعتماد میں لینا ہوگا، دوسری جانب محمد عامر کو بھی سمجھانا پڑے گا کہ ان کیلیے کیا مناسب ہے اور کیا نہیں، ٹیم کوکس طرح کی توقعات وابستہ ہیں، میدان میں اور باہر ان کا رویہ کیسا ہونا چاہیے۔انھوں نے کہا کہ نوجوان بولر کی شمولیت سے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلیے پاکستانی مہم مضبوط ہو جائے گی، سب سے اہم بات فتح ہی ہوتی ہے، عامر کو اسکواڈ میں لا کر ٹریننگ اور کھیل کی سمجھ بوجھ دیں، اسے بتائیں کہ جیت کیلیے ان سے کس کردارکی ضرورت ہو گی