احمدشہزاد کا ساتھی گرانیوالے تلکارتنے دلشان پھنس گئے ، کرکٹ حلقوں کی تنقیدکا سلسلہ جاری
اتوار 6 دسمبر 2015 14:10
چٹا گانگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن06دسمبر۔2015ء) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں سپورٹس مین اسپرٹ کی دھجیاں اڑانے والے سری لنکن کھلاڑی تلکارتنے پھنس گئے، ان پر کرکٹ حلقوں کی تنقید جاری جبکہ منتظمین نے بھی 30ہزار ٹکا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں چٹاگانگ میں کومیلا وکٹورینز کے امرالقیس کور کی جانب شاٹ کھیل کر سنگل کیلیے دوڑ پڑے، ساتھی بیٹسمین احمد شہزاد کے انکار پر وہ واپس مڑے مگر اچانک دلشان سامنے آ گئے اور آگے ٹانگ رکھ کر انھیں گرا دیا،اسی اثنا میں احمد شہزاد بھی اس اینڈ پر پہنچ گئے۔
تھرو پر دوسرے اینڈ پر موجود فیلڈر نے بیلز اڑا دیں، معاملے پر امرالقیس اور احمد شہزاد نے احتجاج کیا، ایسے میں چٹاگانگ وکنگز کے کپتان تمیم اقبال نے انھیں صبر کی تلقین کی، ٹی وی امپائر نے ری پلیز دیکھنے کے بعد جان لیا کہ دلشان نے جان بوجھ کر یہ حرکت کی تھی، انھوں نے ناٹ آوٴٹ کا اشارہ دینے کے ساتھ 5پنالٹی رنز کی سزا بھی دی، تجربہ کار دلشان کی اس حرکت پر کرکٹ حلقے خاصی تنقید کر رہے ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.