شاہد آفریدی کی کپتان میں آتے ہی سلہٹ سپر سٹار کی دھماکہ خیز کارکردگی، بریسال بلز 58رنز پر آوٴٹ، بنگلہ دیش پریمئر لیگ کا کم ترین ہدف

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 6 دسمبر 2015 14:34

شاہد آفریدی کی کپتان میں آتے ہی سلہٹ سپر سٹار کی دھماکہ خیز کارکردگی، ..

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔6دسمبر۔2015ء) بنگلہ دیش پریمئر لیگ کے میچ میں سہلٹ سپر سٹارز نے شاہد آفریدی کی قیادت میں بریسال بلز کی ٹیم کو 58رنز پر آوٴٹ کر دیا ہے اور 59رنز کا ہدف ملا ہے، بریسال بلز کی ٹیم 16اوورز میں 58بنا کر آوٴٹ ہو گئی، سلہٹ سپر سٹارز کی جانب سے روی بوپارا نے 3، شاہد آفریدی، روبیل حسین ، محمد شاہد نے2، 2وکٹیں حاصل کیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ سلہٹ سپر سٹارز کی کپتان پہلے مشفیق الرحمن کے ذمہ تھی لیکن ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد انہوں نے کپتانی سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد آج کے میچ میں شاہد آفریدی کو کپتانی دی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :