Live Updates

پی ٹی آئی پشاور اور لاہور سے بھی زیادہ ملتان میں مقبول تھی عوام نے اب مسترد کر دیا ہے جاوید ہاشمی ۔۔

تحریک انصاف سنگین صورتحال سے دو چار ہے سمت کا تعین نہ ہونے کی وجہ سے عوام مایوس اور ناراض ہیں انٹرویو

اتوار 6 دسمبر 2015 14:42

پی ٹی آئی پشاور اور لاہور سے بھی زیادہ ملتان میں مقبول تھی عوام نے اب ..

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 دسمبر۔2015ء) بزرگ سیاستدان جاویدہاشمی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پشاور اور لاہور سے بھی زیادہ ملتان میں مقبول تھی عوام نے اب مسترد کر دیا ہے تحریک انصاف سنگین صورتحال سے دو چار ہے سمت کا تعین نہ ہونے کی وجہ سے عوام مایوس اور ناراض ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں جاوید ہاشمی نے بتایاکہ پارٹی کے اپنے ہی سروے میں پی ٹی آئی پشاور اور لاہور سے بھی زیادہ ملتان میں مقبول تھی لیکن عوام نے اب رد کردیا، آج پارٹی سنگین صورتحال سے دوچار ہے سمت کا تعین نہ ہونے کی وجہ سے عوام مایوس اورناراض ہیں ۔

اْنہوں نے بتایاکہ وہ بار ہاکہہ چکے ہیں کہ اپنی سیاست کریں ، کسی کی باتوں میں نہ آئیں ، جوکچھ کرنا خود کریں لیکن اب ایسی سیاست کے نتائج سب کے سامنے ہیں ، خود دیکھ لیں اور آئندہ انتخابات میں توجہ دی گئی تو نتائج اس سے بدتر متوقع ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی والے اوروں کے اشارے پر سیاست کرتے ہیں ملتان میں بلدیاتی انتخابات کے دوران پی ٹی آئی کی کارکردگی مایوس کن رہی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات