کراچی میں ڈاکٹر عاصم کیس کے تفتیشی افسر کو تبدیل کر دیا گیا ڈی ایس پی الطاف حسین نئے تفتیشی آفسر مقرر

ڈاکٹر عاصم کیس میں پولیس پریشانی سے دو چار ہے ذرائع

اتوار 6 دسمبر 2015 14:42

کراچی میں ڈاکٹر عاصم کیس کے تفتیشی افسر کو تبدیل کر دیا گیا  ڈی ایس پی ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 دسمبر۔2015ء) کراچی میں ڈاکٹر عاصم کیس میں پولیس پر دباوٴ بڑھنے لگا ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ڈاکٹر عاصم کیس کے تفتیشی آفسر انسپکٹر ذوالفقار کو ہٹا دیا گیا نجی ٹی وی کے مطابق پولیس آفسر ذوالفقار کی جگہ ڈی ایس پی خواجہ اجمیر نگری الطاف حسین کو نیا تفتیشی آفسر مقرر کر دیا گیا ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ڈاکٹر عاصم کیس میں پولیس پریشانی سے دو چار ہے اور پولیس کے اعلیٰ افسران کی جانب سے پریشر بڑھتا جا رہا ہے۔