دہشتگردی کا خطرہ ،نئی دہلی سمیت دیگر بڑے شہروں میں سیکورٹی ہائی الرٹ

لشکر طیبہ دارالحکومت سمیت ملک کے دیگر حصوں میں خودکش حملے کرسکتی ہے ،دہلی پولیس کا انتباہ

اتوار 6 دسمبر 2015 14:47

دہشتگردی کا خطرہ ،نئی دہلی سمیت دیگر بڑے شہروں میں سیکورٹی ہائی الرٹ

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 دسمبر۔2015ء ) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سمیت دیگر بڑے شہروں میں دہشتگردی کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ،نئی دہلی پولیس نے خبردار کیا ہے کہ لشکر طیبہ دارالحکومت اور ملک کے دیگر حصوں میں خودکش حملے کرسکتی ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیاکے مطابق دہلی پولیس حکا م کا کہنا ہے کہ لشکر طیبہ مبینہ طور پرملک کے مختلف حصوں میں خودکش حملے کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے ۔

دارالحکومت نئی دہلی اور ہائی پروفائل شخصیات دہشتگرد تنظیم کا اہداف ہوسکتے ہیں۔خودکش حملوں کی سازش کا اس وقت پتہ چلا ہے جب دہلی پولیس کے سپیشل سیل کولشکر طیبہ کے دو مشتبہ افراد کے آزاد کشمیرسے جموں وکشمیر میں دراندازی بارے انٹیلی جنس موصول ہوئی ۔پولیس کی جانب سے یکم دسمبر کو درج کی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ دہلی اور ملک کے دیگر حصوں میں خودکش حملے ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :