کیلی فورنیا حملہ، ایف بی آئی کے رضوان فاروق کے دوست کے گھر پر چھاپے۔۔۔

رضوان فاروق اور اینرک مرکیوز کے درمیان اچھی دوستی تھی اس بات کی تحقیقات کی جا رہی ہے کہ اس حملے کے ساتھ اس کا کوئی تعلق تو نہیں،ایف بی آئی حکام

اتوار 6 دسمبر 2015 14:48

کیلی فورنیا حملہ، ایف بی آئی کے رضوان فاروق کے دوست کے گھر پر چھاپے۔۔۔

کیلی فورنیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 دسمبر۔2015ء ) امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے کیلی فورنیا حملے میں ملوث رضوان فاروق کے دوست کے گھر پر چھاپے مارے ہیں ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابقکیلی فورنیا میں ہونے والے حملے کی تحقیقات جاری ہے ، امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے حملہ آور سید رضوان فاروق کے دوست اینرک مرکیوز کے گھر چھاپہ مارا ہے۔

(جاری ہے)

ایف بی آئی کے مطابق رضوان فاروق اور اینرک مرکیوز کے درمیان اچھی دوستی تھی اس بات کی تحقیقات کی جا رہی ہے کہ اس حملے کے ساتھ اس کا کوئی تعلق تو نہیں۔دوسری طرف امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ کیلی فورنیا میں ہونے والے قتل عام سے شہری خوفزدہ نہیں ہوں گے۔ صدر اوباما نے قوم سے ہفتہ وار ریڈیو خطاب میں کہا کہ امریکی قوم مشکل حالات کا مقا بلہ کرنے کیلئے تیار ہے اور ایسے حملوں سے اسے خوف زدہ نہیں کیا جا سکتا۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ داعش اور دیگر دہشت گرد گروہ امریکا سمیت دنیا بھر میں دہشت گردی کی کارروائیوں کی ترغیب دے رہے ہیں۔