یمن کے شہر عدن کے گورنر جنرل جعفر محمد سعد محافظوں سمیت قتل ،ہلاکت کے طریقہ کار سے متعلق متضاد اطلاعات

حملہ اس وقت کیا گیا جب ان کی گاڑی عدن کی التواھی کالونی سے گزر رہی تھی،ذرائع کا دعویٰ

اتوار 6 دسمبر 2015 14:49

یمن کے شہر عدن کے گورنر جنرل جعفر محمد سعد محافظوں سمیت قتل ،ہلاکت کے ..

صنعاء(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 دسمبر۔2015ء ) یمن کے شہر عدن کے گورنر جنرل جعفر محمد سعد کی محافظوں سمیت قتل کردیا گیا تاہم انکی ہلاکت کے طریقہ کار سے متعلق متضاد اطلاعات ہیں۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق یمن کے عبوری صدر مقام عدن شہر کے گورنر جنرل جعفر محمد سعد قتل کر دیئے گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر کے ہمراہ ان کے 6 سیکیورٹی اہلکار بھی کار پر حملے میں ہلاک ہوئے۔

یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب ان کی گاڑی عدن کی التواھی کالونی سے گزر رہی تھی۔

(جاری ہے)

دھماکے کی نوعیت کے بارے میں متضاد اطلاعات ہیں۔ ایک اطلاع کے مطابق دھماکا نصب شدہ بم کے ذریعے کیا گیا جبکہ دوسری اطلاع میں گورنر کے قافلے کو راکٹ سے نشانہ بنایا گیا۔جنرل سعد کو اکتوبر کے اوائل میں عدن کا گورنر مقرر کیا گیا تھا۔ اس سے پہلے وہ یمنی صدر عبد ربہ منصور ھادی کے فوجی مشیر کے عہدے پر خدمات سرانجام دیتے رہے ہیں۔ وہ یمنی فوج کے اعلی عہدیداروں میں شامل تھے اور ان کا تعلق عدن ہی تھا۔اس حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے لیکن التواہی القاعدہ کے حامی جنگجو فعال ہیں۔

متعلقہ عنوان :